رانا ثناءاللہ

بانی پی ٹی آئی پر آرٹیکل 6 سمیت جو کچھ لگ سکتا ہے لگائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر آرٹیکل 6 سمیت جو کچھ لگ سکتا ہے لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایوان میں جس کے پاس اکثریت ہے وہ حکومت بنائے، ہمارے پاس اکثریت ہے اس لیے حکومت بنائی، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ملکر حکومت بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں، بانی پی ٹی آئی پر آرٹیکل 6 سمیت جو کچھ لگ سکتا ہے لگائیں گے، ہم نے ضمیر خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا اور نہ کسی کو ضمیر بیچنے کا کہہ رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کو بگاڑ کر رکھ دے گا، ایک عورت کو ورغلا کر نکاح کرنا درست نہیں، پراسیکیوشن ثابت نہیں کرسکی تو جرم مسترد نہیں ہوسکتا، عدالت میں ثابت نہیں ہوا تو ٹھیک ہے بری ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 2 فیصلوں کے بعد حکومت کے آگے اور پیچھے کھائی نہیں ہے، آج سے 5 سال پہلے بنی حکومت کو بھی ایسے ہی حالات درپیش تھے، آج سے 10 سال پہلے والی حکومت کو بھی یہی حالات درپیش تھے، آج کے حالات سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، سیاسی جماعتوں کے ساتھ کچھ اداروں کا بھی عمل دخل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے