بانی پی ٹی آئی نے صدر مملکت سے بے معنی مطالبہ کیا۔ عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

لاہور (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے صدر مملکت سے بے معنی مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا صدر مملکت سے سزائیں معاف نہ کرنے کا بہادرانہ مطالبہ بے معنی ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس کے بغیر صدر ایسا نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بس چلتا تو ہر عدالتی فیصلے کےبعد ایوان صدر سے سزا ختم کرنے کا اعلان جاری ہوجاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے