فردوس عاشق اعوان

بانی پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔ فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، اس وقت پاکستان کی ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ پاکستانی معاشرہ تنزلی کا شکار ہے، اس وجہ سے فلم، ڈرامہ انڈسڑی میں زوال ہے، بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پالیا تو حکومت مدت پوری کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، عمران خان ہر وہ چیز لکھ کر ملک سے باہر بھیج رہے ہیں جس سے قومی مفاد کو خطرہ ہے۔ پاکستان کو آگے بڑھتے دیکھنا ہر پاکستانی کا حق ہے، اگر ذاتی مفاد کے ساتھ جوڑ لیا جائے تو اس کو خودغرضی کہتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ریاست کے متعلق سوچیں، ریاست ہے تو سیاست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کراچی میں گزشتہ رات ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے