رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد کی بات کی اور انہیں زہر دینے کی بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کے اندر کے لوگ اس طرح کی سازش کریں اس سے کیا توقع کی جائے، بانی پی ٹی آئی سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں حاصل ہیں، جان بوجھ کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی طرف سے کیے گئے پروپیگنڈا کی ہر طرف سے تردید ہوئی، جھوٹا بیانیہ بار بار دہرایا گیا کہ ڈی چوک میں گولیاں چلی ہیں، فلسطین کے شہداء کی ایمبولینس کو پوسٹ پر لگا دیا گیا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا،بانی پی ٹی آئی کا اسٹیٹ، اداروں اور حکومت کے بارے میں موقف سب کے سامنے ہے، اس جماعت کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایاز صادق کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل آیا ہے، ایاز صادق کے واپس آنے کے بعد مذاکرات ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے دوسری ملاقات بھی جلد کروادی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس سوشل میڈیا سے پی ٹی آئی بڑی جماعت بنی اسی سوشل میڈیا نے ان کا بھٹہ بٹھایا، منصوبہ بندی کے تحت حکومت مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم چلاتی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا ہو۔ رانا ثناء نے مزید کہا کہ آج تک کوئی ایک شخص کسی عدالت میں درخواست لے کر نہیں گیا، سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے سوا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، یہ ایسی سیاسی جماعت ہے جو دوسری جماعتوں سے بھی لڑ رہی ہے اور آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے