بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں مقابلہ لاڈلا ون اور ٹو کے درمیان ہے، لاڈلہ ون اور لاڈلہ ٹو کا چور دروازے سے اقتدار آنے کے لیے ہمیشہ مقابلہ رہا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایسے کاموں کا کریڈٹ نہ لے، جو انہوں نے کیے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں جبکہ نواز شریف بدلے کی آگ میں سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بدلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرانی طرز کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے