بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ مصدق ملک

مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر مکتی باہنی کے حوالے سے مہم چلائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہم کہتے ہیں بے گناہوں کے ساتھ کچھ ہو رہا ہے تو ٹھیک نہیں ہے، جن ججز نے خود ججز کے حوالے سے کالی بھیڑیں کہا تو کیا انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے؟۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ میں بہت تناؤ ہے اس تناؤ کو ختم کرنا ہوگا ورنہ ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، اس وقت پولرائزیشن کا محور بانی پی ٹی آئی ہیں، جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو بلاول نے کہا تھا قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک کو آگے بڑھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے