اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے رشتے دار 9 مئی کے واقعات میں شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ریاست کو جھکانے کے لیے لوگوں کو استعمال کیا۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کے درجنوں رہنما گرفتار ہوئے جنہوں نے جرائم تسلیم کیے، اپنے کیے کی معافی مانگی اور پارٹی سے الگ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی 1971ء کے بعد سب سے بڑا حادثہ ہے، بدقسمتی ہے کہ نظامِ انصاف 9 مئی میں ملوث عناصر کو سزا نہیں دے پایا۔