بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کیساتھ وفا نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفا ہے ہی نہیں، وہ دوستوں اور کارکنوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر بانی پی ٹی آئی نے اپنی روایت دہرائی جبکہ علی امین کو بشریٰ بی بی کی شکایت پر صوبائی صدارت سے ہٹایا گیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کوئی پُرانا دوست، عہدے دار، ساتھی اور کارکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں کھڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عقل رکھنے والے ان کی فطرت کو سمجھیں، ملک کے خلاف سازش کاحصہ نہ بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے