بانی پی ٹی آئی کو بھارت بھیج دیں تاکہ وہاں کی ترقی بھی پنکچر ہوجائے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بھارت بھیج دیں تاکہ وہاں کی ترقی بھی پنکچر ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے بانی پی ٹی آئی جیسا وائرس ہمیں مل گیا، پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے اور قرضوں کے لیے بھیک مانگ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم محنت کر رہے ہیں، محنت کے ساتھ چین کا اپنے اوپر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے