اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات دی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک ٹھیک ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں کتنی صداقت کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیا کی ٹیم کو جیل کا دورہ کرانا چاہیے، عدالت میں پیشی کے دوران صحافی سابق وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہیں۔
قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں صداقت ہے تو خطرناک بات ہے، عمران خان کو جیل رولز کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں۔