بانی پی ٹی آئی کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازع بنائیں، فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس کا جواب دے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ فیض حمید واقعی ان کا اثاثہ تھے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، لگتا ہے ذہنی طور پر پریشانی کا شکار ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے یہ لوگوں کو استعمال کرکے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے