بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کو بھی نہیں کھیلنے دینا۔ مصدق ملک

مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کو بھی نہیں کھیلنے دینا۔

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے کہا ہے کہ آج بانی کی رہائی سے متعلق ایوان میں نعرے لگائے گئے، مذاکرات کے دوران بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔

ذرائع کے مطابق مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہونا چاہیے لیکن بدتہذیبی نہیں، احتجاج کی آڑ میں بداخلاقی مناسب نہیں، ملک پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔

سندھ میں پانی کے مسئلے پر سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کا کام ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی دینا ہے، ملک میں پانی کی کمی نہیں ہے، اگر ایک دوڈیم بنالیں توپانی کو ذخیرہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے