شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی نے سیلاب کے نام پر جو 5 ارب بٹورے وہ کہاں گئے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب کے نام پر جو 5 ارب بٹورے وہ کہاں گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ پیسے ملک میں انتشار پھیلانے پر خرچ کیے گئے۔ ہم کبھی آر ٹی ایس بیٹھنے سے اقتدار میں نہیں آئے۔ ہم نے کبھی ججز کو بُرا نہیں کہا۔ ہم نے عوام کی خدمت کرتے رہنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ چار دن میں پیپلز بس سروس کے چار نئے روٹ شروع کیے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے نئے معاہدے کیے جائیں۔ سندھ حکومت سیپرا کو بحال کر رہی ہے۔ اگست میں 2 لاکھ سولر پینل کی تقسیم شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینل کی فراہمی کے لیے قرض پر سود سندھ حکومت ادا کرے گی۔ سولر پارک اور الیکٹرک بائیکس کا پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے