اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، لیکن اگر ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مسائل خود پیدا کیے، حکومت نے نہیں۔ وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے گھر کے چراغ "سوشل میڈیا” سے آگ لگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں ہے۔
Short Link
Copied