بانی پی ٹی آئی دھرنوں، جلوسوں، بھنگڑوں سے نہیں عدالتوں سے آزاد ہونگے، فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آگ لگی ہوئی ہے، صوبے  کی امن و امان کی صورتِ حال اچھی نہیں ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سپر پاور آتی ہے، افغانستان میں کارروائی کرتی ہے اور اسلحہ چھوڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد ہماری سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا ہے  کہ خیبر  پختون خوا حکومت اسلام آباد میں آگ لگانا چاہتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت اپنے بانی کو آزاد کرانا چاہتی ہے جو صرف عدالت کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے