اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ تحریک انصاف میں عہدوں کی جنگ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولے میں بدلتا جا رہا ہے، انتشاری ٹولہ خود ہی لڑ کر ختم ہو جائے گا۔
عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں نوک جھونک جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 10 سال سے خیبر پختون خوا کو لوٹ رہی ہے، خیبر پختون خوا میں ان کی کارکردگی صفر ہے۔
Short Link
Copied