احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال

شکر گڑھ (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں اور اس کے لئے وہ کبھی امریکا جاکر کانگریس میں منتیں کرتے ہیں اور کبھی برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز میں ان کے لوگ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں جبکہ کبھی وہ پاکستان میں مختلف فورم میں جا کر موقف اپناتے ہیں پھر اسکے خلاف آجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد ہے کہ کسی طرح ان کی قیادت کو این آر او مل جائے۔ انہیں وہ رسیدیں نہ دکھانی پڑیں جو ان سے مانگی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی گلا پھاڑ کر رسیدیں مانگتے تھے، جب اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو چیخیں نکل رہی ہیں، اب انہیں یہ ظلم نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو انہوں نے جھوٹے مقدمات بنائے، ہم میں عدالتوں کے سامنے جاکر ان کا دفاع کیا، اپنی بے گناہی ثابت کی اور عدالتوں نے وہ کیس ردی کی ٹوکری میں اٹھاکر پھینک دئیے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سنگین جرائم ہیں، انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کا خرد برد کیا اور جو رقم پاکستان کے خزانے میں آنا تھی اسے اپنے دوست کے اکاونٹ میں منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے