عمران خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات اٹھا دیے گئے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی، پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی عائد کیا ہے کہ ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہوتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے