(پاک صحافت) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ پاکستان دشمن ممالک کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں اختیار ولی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ملک میں ایک اور 9 مئی کے لیے سازشیں کر رہے ہیں، 9 مئی کے کرداروں کو سزا نہ ملنے سے ایک اور 9 مئی کی آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔
اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ سانحۂ مشرقی پاکستان کا منظر نامہ دہرانا بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے خوف ناک خواب ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تقسیم کرنے کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو اسرائیلی لابی نے سیاست میں لانچ کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ کے پی حکومت سرکاری سطح پر ریاست پاکستان کے خلاف کُھل کر زہر افشانی کر رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کی خاطر ملک دشمن عناصر کو کچلنا ہو گا۔
Short Link
Copied