خواجہ آصف

بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرت کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ باتیں خلوص سے عاری ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرت کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ باتیں خلوص سے عاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کئی بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی آفر کی، قومی اسمبلی میں بحثیت لیڈر آف اپوزیشن یہ آفرز کی گئیں، شہباز شریف نے معیشت پر معاہدہ کرنے کی تجویز دی، لیکن بانی پی ٹی آئی یا ان کے کسی وزیر نے جواب تک نہ دیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پشت کرکے بیٹھا رہا، ان دنوں باجوہ اور فیض کے ساتھ عشق جوان تھا، اب وزیراعظم نے پھر میثاق معیشت کی دعوت دی، شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پر گیا، فرنٹ پر بیٹھے لیڈر آف اپوزیشن اور پی ٹی آئی قیادت سے ہاتھ ملائے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت اور اچکزئی سے حال احوال معلوم کیا، لیکن کیا کوئی مثبت جواب ملا؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پہ اصرار کیا گیا۔ پی ٹی آئی والے خود بانی پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کرتے، پی ٹی آئی والے بانی کی ابن الوقتی کا رونا روتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے