بارودی سرنگ دھماکے میں لڑکا جاں بحق، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

فائرنگ

میران شاہ (پاک صحافت) بارودی سرنگ دھماکے میں لڑکا جاں بحق جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے چنار رغزئی میں ہوا، اسلام اللہ اسی علاقے میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک لینڈ مائن سے پاوں ٹکرا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ذکریا کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے