بارشوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سعید غنی

سعید غنی

حیدرآباد (پاک صحافت) سندھ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بارشوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زیادہ بارشیں ہو جائیں تو ہمارے سسٹم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ فوری نکاس ہو، ترقی یافتہ ممالک میں بھی بارشوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے، مئی سے تیاریوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے لوگوں کی پریشانیاں کم کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے