باجوہ سے ملاقات کیلئے عمران کو گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر لیکرگئے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عون نے بتایا باجوہ سے ملاقات کیلئے عمران کو گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر لیکر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں شہدا، فوج اور ملک بھی ہمارا ہے، فوج ان کی ہے تو یہ 9 مئی کی معافی مانگیں، یہ اب اپنا ٹریک بدل رہے ہیں، اچھی بات ہے کہ یہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سوا سال انہوں نے شور مچایا، کچھ نہیں بنا تو اب ترلوں پر آگئے۔ عون چوہدری نے کہا عمران خان کو ڈگی میں چھپا کر لے گئے، جہاں باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی، انہوں نے جنرل اعجاز احمد کے گھر باجوہ کے گٹوں کو ہاتھ نہیں لگائے باقی سب کچھ کیا، اب یہ کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر کے سامنے کیسے پہنچے، یہ کہتے ہیں نیکلس کا سودہ 80 لاکھ کا تھا، نیو یارک میں دکان کے باہر تصویر اسی نیکلس کی ہے، وہ نیکلس لاکھوں ڈالر کا ہے جو انہوں نے بیچ کر آدھے پیسے جیب میں ڈال لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے