باجوڑ (پاک صحافت) باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باقی رہ جانے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Short Link
Copied