باجوڑ (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس اۤفیسرعبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
Short Link
Copied