پشاور (پاک صحافت) باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموندکے لرخلوزو اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ڈی ایس پی ستار خان کے مطابق بم دھماکہ لرخلوزو اسپتال کے قریب مین روڈ پر ہوا جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
Short Link
Copied