بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات: سکھوں کا کرتارپور میں قیام، مذہبی رسومات ادا کیں

باباگرونانک

نارووال (پاک صحافت) کرتارپور میں بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے کرتار پور میں قیام کیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری دربار بابا گرونانک میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف رہے، سکھ یاتری دو روز کرتار پور میں ہی قیام کریں گے، کرتارپور میں انٹرنیشنل کبڈی میلے کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں بھارتی شائقین مرد و خواتین نے میچ دیکھا۔

کبڈی میچ بندیشہ کلب نے جیت لیا، صوبائی وزرا شافع حسین، بلال اکبر اور رمیش اروڑہ نے بھی میچ دیکھا، جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے، سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکومت کے انتظامات کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے