مسلم لیگ ن

اے این پی کے رہنما شیر رحمان مہمند کی ن لیگ میں شمولیت

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر پشاور کے سابق امیدوار شیر رحمان مہمند مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما شیر رحمان مہمند نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ شیر کے نشان والی پارٹی میں شامل ہونے والے مایوس نہیں ہوں گے، نواز شریف کی ٹیم نے معاشی استحکام ممکن بنایا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چاہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، نوازشریف کی ٹیم نے معاشی استحکام ممکن بنایا۔

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے