اے این پی کی مرکزی رہنما شازیہ اورنگزیب ن لیگ میں شامل

شازیہ اورنگزیب

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت بنانے کے لئے فعال کردار ادا کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔ عوام کی مشکلات سے بے خبر لوگ حکومت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کی جانب دیکھ رہی ہے۔ جبکہ اے این پی کا سیاسی کردار مایوس کن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے