اے این پی

اے این پی کا خیبرپختونخوا میں کرپشن کے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کو روکنے کے بجائے خود کرپشن میں ملوث ہوچکی ہے۔ وزراء اور وزیراعلی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ارسلان خان ناظم نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے بھائی صوبے میں جاری منظم کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوری کے مال پر لڑائياں ہورہی ہیں، حکومتی اراکین ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکرٹریز اور ڈی سی و اے سی کی تقرریوں تک کے ریٹ فکس کئے گئے ہیں۔ اساتذہ کے تبادلوں سے لیکر تمام اہم سرکاری عہدوں، لیز اور ٹھیکوں کیلئے پیسے لئے جارہے ہیں۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں ادویات اور میڈیکل گلوز کی خریداری تک میں کرپشن کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے