ایک پارٹی کو ہر حال میں ریلیف ملنا میرٹ ہے؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی

ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ کیا ایک پارٹی کو ہر حال میں ریلیف ملنا میرٹ ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ ہے فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں، کیا ایک جماعت کو ہر حال میں ریلیف ملنا میرٹ ہے؟

ملک احمد نے مزید کہا کہ وہ 4 سال تک دندناتا رہا، تمام بینچ خاموش تھے، اگر آپ کی ججمنٹ پر سوال آرہے ہیں تو کیوں آرہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ اب فارم 45 اور فارم 47 کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، اسپیکر کے عہدے کے باعث کچھ پابند ہیں، ورنہ سارا کچا چٹھا کھول دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے