ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں؟ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور ہوا، ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی، قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا رکن اسمبلی کے حلف کو چھوڑ کر نئی پارٹی جوائن کرائی جاسکتی ہے؟ رول موجود تھا کہ امیدوار نے تین دن کے اندر پارٹی میں شمولیت کرنی ہے، اس رول کو اب قانون میں تبدیل کیا گیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل یا ان کے چیئرمین نے الیکشن نہیں لڑا، ایک پارٹی جس کا پارلیمان میں وجود نہیں آپ مخصوص نشستیں دے دیں، وقت کا دھارا پیچھے موڑا گیا اور ایسے فریق کو ریلیف دیا گیا جس نے مانگا ہی نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلادیش کے لوگوں نے عزم اور ہمت دکھائی ہے، بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو کے طور پر پورٹریٹ کیا، انہوں نے تقریریں کیں کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے، وہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے، یہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے، شیخ مجیب سے موازنہ کرتے تھے ایک مجسمہ گرنے سے موٌقف بدل لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے