اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فتنہ تھا اور ہے۔ رانا ثناء کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی سیاست کو گندا کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، اس فتنے نے ملک کی سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی پیدا کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک ایسا ناسور ہے کہ اس کا ایجنڈا صرف ملک میں تباہی ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حوالات یا جیل میں کسی کو تکلیف ہوتی ہےتو اسے اسپتال منتقل کرنا معمول کی بات ہوتی ہے، میری اطلاعات کے مطابق پرویزالہٰی صاحب کمفرٹیبل ہیں، ان کو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔
Short Link
Copied