ایک شخص آیا اور کہا سب چور ہیں صرف وہ فرشتہ ہے۔ شہباز شریف

شہباز شریف

گوجرانوالہ (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک شخص آیا اور کہا سب چور ہیں صرف وہ فرشتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے نواز شریف کا ایک ایک منصوبہ ختم کیا، ڈائیلاسز سینٹرز کو بھی پچھلی حکومت نے بند کر دیا۔ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن بڑھی، آج دوبارہ رپورٹ آئی کہ نوازشریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں کرپشن 7 پوائنٹس کم ہوئی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے دور میں کرپشن پر کاری ضرب لگاتا رہا، نواز شریف نے 15 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، سڑکیں بنائیں، کالج اور یونیورسٹیز بنائیں۔ نواز شریف کے زمانے میں سڑکیں بنیں، نواز شریف کے دور میں بچوں کو تعلیمی وظائف ملے، کالج اور یونیورسٹیز بنائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ایک گھر کی اینٹ بھی نہ رکھی، پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن دوبارہ بڑھ گئی تھی، نواز شریف کو موقع ملا تو وہ دوبارہ آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے