ایک شخص اقتدار کو جاتا دیکھ کر آئین، قانون پارلیمنٹ سب کو تباہ کرنے پہ آ گیا ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص   اقتدار کو جاتا دیکھ کر آئین، قانون پارلیمنٹ سب کو تباہ کرنے پہ  آ گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایک شخص اپنے اقتدار کو جاتا دیکھ کر آئین، قانون، پارلیمنٹ سب کو تباہ کرنے پہ آ گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 6 شاید اس دن اور عمران خان کے لئے بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے باہر سے پلان کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے