کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آٹے پر ساڑھے 15 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جائے گی، سندھ حکومت 78 لاکھ خاندانوں کو سستا آٹا فراہم کرے گی۔
Short Link
Copied