احسن اقبال

ایک جماعت پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک جماعت پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کےلیے ریاست کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے، ایک جماعت ذاتی مفاد کے لیے اداروں کےخلاف مہم چلا رہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے، سیاست اور ریاست میں فرق ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا رشتہ ستاروں سے بھی بلند ہے، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا، لیکن ایک جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے