احسن اقبال

ایک ایسے ڈرائیور کو گاڑی کی چابی دی جس نے کبھی گاڑی چلائی ہی نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک ایسے ڈرائیور کوگاڑی کی چابی دی جس نے کبھی گاڑی چلائی ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کو بدنام کیا گیا، پاکستانی قوم کی عزت نفس منظم طریقے سے تباہ کی گئی، دو ہزار اٹھارہ میں ایسے ڈرائیور کے ہاتھ گاڑی کی چابی دی گئی جس نے کبھی گاڑی چلائی ہی نہیں تھی، حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جدید دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بدل چکی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت شخصی آزادیوں اورسماجی خود مختاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ملک کیلئےٹیکنالوجی اپنانا آسان نہیں ہوتا، نئی پالیسیوں کا تعین بجائے خود بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ پالیسیوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پندرہ سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں جنہوں نے ترقی کی ان میں سیاسی استحکام پہلی چیز تھی۔ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے کم سے کم دس سال درکار ہوتے ہیں، جبکہ غلط انتخاب آپ کو بیس بیس سال پیچھے دھکیل دیتا ہے۔ ہمارے ہاں اتنی کرپشن نہیں جتنی ہمسایہ ممالک میں ہے، مگر پچھلے دس سال میں پاکستان کو بدنام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے