ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

پی ٹی آئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال سے رکن قومی اسمبلی رہنے والے سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں 9 مئی کے واقعات کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی، کافی انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں فرق آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

سابق رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ دوستوں اور سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے