خواجہ آصف

ایڈ ہاک ججز کی تقرری ایسا معاملہ نہیں جس پر احتجاج کیا جاسکے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایڈ ہاک ججز کی تقرری ایسا معاملہ نہیں جس پر احتجاج کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ میں ایڈہاک ججز کی تقرری پہلی مرتبہ نہیں ہورہی، متعدد بار ایڈہاک ججز کی تقرری ہوئی ہے، ایڈہاک ججز کی تقرری پہلی مرتبہ ہورہی ہوتی تو اعتراض کی بات بھی بنتی ہے، عدلیہ کی تاریخ میں بڑے بڑے نام ایڈہاک ججز بھی رہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ہر چیز ان کی مرضی کے مطابق ہو، یہ نہیں ہوسکتا، ایک وقت تھا وہ اپنی مرضی کے مطابق ہر چیز کرتے تھے، نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ ہے، اس وقت دو چار بڑے گھمبیر مسائل ہمیں درپیش ہیں، 9 مئی کے واقعے کو سوا سال ہوگیا ہے جس کا کوئی احتساب نہیں ہوسکا۔

وزیردفاع کا کہنا ہے کہ معیشت بڑا مسئلہ ہے، بجٹ کے بعد اشیاء کی قیمتیں بڑی ہیں، مہنگائی ہمارے لئے اور عوام کیلئے تشویشناک بات ہے، دہشتگردی ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے، شہدا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سیاستدان صرف سیاست سیاست کھیل رہے ہیں پی ٹی آئی نہیں چاہتی معیشت بحال اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتے، خیبرپختونخوا میں شہادتیں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی بندہ جنازہ تک پڑھنے نہیں جاتا، یہ رویہ صحیح نہیں، یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، کل تک جو ایبسلوٹلی ناٹ تھا، اس ملک سے یہ اپنی ساری سیاست کنٹرول کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے