میر ضیاءاللہ لانگو

ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے جب راہ راست پر آجائیں تو ہی مذاکرات کرسکتے ہیں۔

ضیاءاللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ اگر بلوچستان کے شہری ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو ایک ماہ کے اندر امن قائم ہوگا۔ گزشتہ رات خالق آباد میں ہونے والے حملے کے بعد آپریشن جاری ہے، لیویز اور ایف سی چیک پوسٹ سمیت پی پی ایل کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، پی پی ایل کے اہلکاروں نے دو سال قبل کام ختم کردیا تھا، حملے وقت لیویز کے 20 اہلکار جائے تعیناتی پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، شعبان واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے، شعبان سے اغواء ہونے والے تین افراد اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں، دیگر سات مغویوں کو جلد بازیاب کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

شرجیل میمن کا گورنر سندھ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے