ایپکس کمیٹی کی سرمایہ کاری کیلئے سابق حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق

انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایپکس کمیٹی نے سرمایہ کاری کیلئے سابق حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایپکس کمیٹی نے سرمایہ کاری کیلئے سابق حکومت کےمنظور کردہ منصوبوں کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کے لیے نگران حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاک فوج پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے