ایپکس کمیٹی

ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیراعظم نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن عزم استحکام کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ہوئے مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اہم وزراء، تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم کا ایک جامع جائزہ لیا، اجلاس میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے ملٹی ڈومین اصولوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خامیوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا گیا تاکہ ان کو اولین ترجیح کی بنیاد پر دور کیا جا سکے، ساتھ ہی مکمل قومی اتفاق رائے سے انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر اعظم نے آپریشن عزم استحکام کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دی، جو کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کےخاتمے کے قومی عزم کی علامت ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آپریشن عزم استحکام خطرات سے نمٹنے کے لیے متعدد خطوط پر کام کرے گا، اس کے تحت مسلح افواج کی تجدید اور بھرپور متحرک کوششوں کو مکمل حمایت سے بڑھایا جائے گا، دہشت گردی سے متعلقہ مقدمات میں مثالی سزائیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے