سیلاب

این ڈی ایم اے نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران جموں کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی ندی نالوں بشمول نالہ ایک، دائیک، اور پلکھو میں شدید طغیانی متوقع اور ملحقہ علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔ جبکہ علاوہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق چھ انچ کا سیلابی پانی پیدل افراد کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے جبکہ محض ایک فٹ سیلابی پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سیلاب کے دوران پل خطرناک ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے