این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کر رہے ہیں، اویس احمد خان لغاری

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی ترسیل کے مسائل کے باعث سستی بجلی لوڈ سینٹرز تک لانے کے مسائل ہیں، ترسیلی مسائل کے باعث سستی کی بجائے مہنگی بجلی استعمال کرنا پڑتی ہے، این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری اور سیکریٹری پاور راشد محمود نے شرکت کی۔ سیکریٹری پاور راشد محمود نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ تک بھی چلی جاتی ہے، سردیوں میں طلب 8 ہزار میگاواٹ تک بھی گر جاتی ہے۔

اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاور بلیک آؤٹ کی وضاحت کریں۔ سیکریٹری پاور راشد محمود کا کہنا تھا کہ جب کسی خرابی کے باعث پورا پاور سسٹم بند ہو جائے تو بلیک آوٹ کہلاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے