اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے این اے 249 کے متعلق بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ اس سے قبل دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ضمنی الیکشن کے نتائج کے متعلق مطالبات کا اعلان کرچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائیں اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سیکشن 95 (5) کا تقاضہ ہے کہ ڈالے گئے ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہوتو دوبارہ گنتی کرائی جائے، سیکشن 95 (6) کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔
Short Link
Copied