عبدالقادر مندوخیل

این اے 249 میں جیت پیپلزپارٹی ہی کی مقدر ہے۔ قادرمندوخیل

کراچی (پاک صحافت) قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں ہر حال اور ہر صورت کامیابی پیپلزپارٹی ہی کی مقدر ہے۔ اور ذلت مخالفین کا مقدر ہے۔ دوبارہ گنتی کے بعد بھی جیت پی پی کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کی نشست میں کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے کوئی شکایت نہیں کی، فیصلے کے بعد رات ڈھائی بجے چیخنا شروع کیا۔ محمد زبیر کے دس اعتراضات ہیں، ایک جگہ ٹھہرتے ہی نہیں۔

پی پی رہنما قادر مندوخیل کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا، مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھاگ رہی ہے جبکہ خود مریم نواز نے کورونا کی وجہ سے اپنا جلسہ منسوخ کیا۔ 6 مئی کو بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے