این اے 207 نوابشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

آصفہ بھٹو

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 207 نوابشاہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کو این اے 207 سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے