پولنگ انتخابات

این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا

ملتان (پاک صحافت) ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مارلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی 85850 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک 53449 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ گیلانی ہاؤس میں جشن منایا گیا، آتش بازی ہوئی اور جیالوں نے نعرے بازی کی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل اتوار کو صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔

حلقے میں 4 لاکھ 44 ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 624 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 607 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے