این اے 117 سے ن لیگی رہنما کا عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چوہدری واحد نے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ شاہدرہ سے ن لیگ کے مقامی رہنما چوہدری واحد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہدرہ کے عوام کی طرف سے پذیرائی لائق تحسین ہے، توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منافقت کی سیاست نہیں کرتے، ساتھ چلیں گے تو پورا ساتھ بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ حالیہ انتخابات میں ن لیگ نے یہ حلقہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت آئی پی پی کو دیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 117 لاہور ون تاریخی حلقہ ہے جو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، 2008ء سے لیکر 2018ء تک کے جنرل الیکشن میں یہاں سے مسلسل مسلم لیگ ن کے ملک ریاض کامیاب ہوتے آئے ہیں۔ ملک ریاض نے 2018 میں 97 ہزار 205 ووٹ لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے